اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن کو جلد از جلد کام شروع کردینا چاہیے۔
خیال رہے کہ
اسرائیل نے سات جولائی سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 2000 شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہر میں ہرطرف تباہی اور بربادی کا عالم ہے اور قیامت صغریٰ برپا ہے۔
اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ماضی میں بھی کمیشن قائم ہوتے رہے ہیں لیکن عالمی طاقتوں کی اسرائیل نوازی اور جانبداری کے نتیجے میں وہ زیادہ موثژ ثابت نہیں ہوسکے ہیں۔